12 اکتوبر، 2016، 11:53 AM

دنیا بھر میں یوم عاشور اور حضرت امام حسین (ع)کی عظيم قربانی کی یاد مذہبی عقیدت سے منائی جارہی ہے

دنیا بھر میں یوم عاشور اور حضرت امام حسین (ع)کی عظيم قربانی کی یاد مذہبی عقیدت سے منائی جارہی ہے

عراق ، ترکی ، کویت ، عمان، سعودی عرب ، یمن، قطر، امارات ، اردن ، شام، لبنان ، ہندوستان ،پاکستان ، کشمیر، یورپ اور امریکہ اور دنیا کے دیگر مقامات پر نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق ترکی ، کویت ، عمان، سعودی عرب ، یمن، قطر، امارات ، اردن ، شام، لبنان ، عراق ، ہندوستان ،پاکستان ، کشمیر، یورپ اور امریکہ  اور دنیا کے دیگر مقامات پر نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ترکی میں جلوس عزا اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے اپنی منزلوں کی طرف رواں دواں ہیں ترکی کے شہر استنبول میں عظيم الشان مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں ترکی کے اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔ شام، لبنان ، عراق ، اور ہندوستان میں بھی سیدالشہداء کی یاد عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے ۔پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں ، قصبوں اور دیہاتوں یوم عاشورکے موقع پر برآمد کئے گئےجلوس اپنے روایتی راستوں پر گامزن ہیں۔ذاکرین اورعلمائے کرام دین اسلام کے لئے دی گئی قربانیوں پر روشنی ڈال رہےہیں اورواقعہ کربلاکی یاد تازہ کررہےہیں۔
لاہور میں نثار حویلی اور ملتان میں ہیراحیدری سے برآمد ہونے والے یوم عاشور کا مرکزی جلوس روایتی راستوں پر گامزن ہے،کراچی میں مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوگیا ہے ۔
سندھ بھر میں ماتمی جلوسوں کی سکیورٹی نہایت سخت رکھی گئی ہے۔حیدرآباد،سکھر،لاڑکانہ،نواب شاہ،شکارپور،کندھکوٹ ،جیکب آباد،لاڑکانہ اورمیرپورخاص سمیت دیگرشہروں روایتی جلوس اپنے روایتی راستوں پر رواں دواں ہیں۔جلوسوں کی گزرگاہوں پرسکیورٹی،طبی کیمپ ،پانی کی سبیلیں اوردیگرانتظامات بھی کئے گئےہیں۔
سرگودھا،جھنگ،بھکر،فیصل آباد،گوجرانوالہ رحیم یارخان سمیت پنجاب بھر میں عاشورے پر ماتمی جلوس اورمجالس کا سلسلہ جاری ہے،جلوس کی گذرگاہیں سیل ہیں اورخصوصی دستے سیکورٹی پر مامورہیں،زاکرین واقعہ کربلا پردرس دے رہےہیں۔
نوشہرہ میں جی ٹی روڈاور نوشہرہ بائی پاس ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان یونیورسٹی روڈ سے برآمدکیاجانیوالا ماتمی جلوس روایتی راستوں پر گامزن ہے۔بنوں میں یوم عاشورہ کا علم ، تعزیہ اور ذوالجناح کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسنیہ سے برآمد ہوا۔ جلوس کی سیکورٹی کو فل پروف بنانے کیلئے بنوں شہر میں کرفیو لگایا گیا ۔
گلگت بلتستان میں گلگت ،اسکردو،ہنرہ ،استور،دیامر سمیت دیگر اضلاع میں یوم عاشورکے جلوس برآمد کئے جارہےہیں اورمجالس کا سلسلہ جاری ہے۔ ادھر ہندوستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمر میں بھی جلوس مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ نکالے جارہے ہیں اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔

News ID 1867537

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha